53 Gram paper
Costumer Reviews
نور حدیث کتاب کے مصنف کا نام ڈاکٹر عاصم نعیم ہے۔ یہ کتاب 304 صفحات پر مشتمل ہے ۔اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں سنت و حدیث کے مفاہیم اور حجیت حدیث کے عنوان پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ دوسرا حصہ میں حدیث کی مشہور کتب اور مصنفین کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ جب کہ تیسرا حصہ متنِ حدیث کے مطالعہ پر مشتمل ہے۔ اِس کتاب کا اسلوب تحقیقی ہونے کے ساتھ ساتھ عام فہم بھی ہے۔ احادیث کے با محاورہ ترجمہ کے ساتھ ساتھ قران و سنت سے مزین تشریح کتاب کے حسن میں اضافے کا باعث ہے۔ احادیث کی تشریح میں اختلافی اور مسلکی تشریح سے گریز مطلق کرتے ہوئے وحدت امت پر زور دیا گیا ہے۔
53 Gram paper